Follow Me on Twitter

Saturday, November 15, 2014

بنوں: راشن کی تقسیم کے دوران ہنگامہ آرائی، دس زخمی

    9:21 AM   1 comment


پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں حکام کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان سے آنے والے متاثرین میں راشن کی تقسیم کے دوران ہنگامہ آرائی اور بھگدڑ مچ جانے سے چھ پولیس اہلکار اور چار متاثرین زخمی ہو گئے 
ہیں



کمشنر آفس بنوں کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا 


کہ جمعرات کی صبح بنوں 

سپورٹس کمپلیکس میں واقع راشن پوائنٹ سے شمالی وزیرستان کے متاثرین میں خیمے اور دیگر اشیا تقسیم کی جا رہی تھیں کہ اس دوران بعض متاثرین نے لوٹ مار کرنے کی کوشش کی۔
انھوں نے کہا کہ پولیس نے لوٹ مار روکنے اور متاثرین کو منتشر کرنے کےلیے لاٹھی چارج کیا اور ہوائی فائرنگ کی جس سے وہاں بھگدڑ مچ گئی اور لوگ ادھر ادھر بھاگنے لگے۔
اہلکار کے مطابق بھگدڑ کے دوران چار افراد زخمی ہوئے، جبکہ متاثرین کے پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ سے پانچ اہلکار بھی زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو قریبی ہپستال منتقل کر دیا گیا ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سپورٹس کمپلیکس تقریباً ایک گھنٹے میدانِ کارزار بنا رہا اور اس دوران متاثرین پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کرتے رہے۔
انھوں نے کہا کہ پولیس اہلکار بمشکل وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوئے۔

Previous
Next Post
1 comment:
Write comments
  1. Casinos Near Me - Las Vegas (MapYRO)
    Find Casinos Near Me 경기도 출장샵 in Las Vegas 세종특별자치 출장마사지 (MapYRO) 정읍 출장안마 with real people 김포 출장샵 driving, driving 당진 출장마사지 directions, and other information.

    ReplyDelete

Proudly Powered by Blogger.